دورانِ عبادت خودکش حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، صدر مملکت

January 30, 2023

صدر مملکت عارف علوی نے پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت کے دوران خودکش حملے کرنے والے اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں۔

صدر پاکستان نے کہا کہ ایسی دہشتگردانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردوں کے مکمل اور حتمی خاتمےکیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

صدر عارف علوی نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔