خودکش دھماکا، وزیراعظم شہباز شریف کی پشاور آمد

January 30, 2023

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف اوروفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔