پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

January 30, 2023

فائل فوٹو

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ نے رینجرز کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو مزید بڑھانے کی ہدایت جاری کردی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے اہم مقامات پر اہلکار تعینات اور سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈی جی رینجرز نے مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر تمام مذہبی مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

رینجرز کو پولیس کے ساتھ مل کر مشتبہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے سیکٹر کمانڈرز کو ہدایات جاری کر دیں۔