شاہین آفریدی دمادم مست قلندر کرنے کیلئے پوری طرح تیار

January 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں لوٹ کر دما دم مست قلندر کرنے کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل تصویرتبدیل کرکےاس پر لاہور قلندرز کا لوگو لگادیا ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ جمعے کو ان کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی سے کراچی میں ہورہا ہے۔ اس سے قبل انہوںنے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ انہوں نے مکمل رن اپ اور تیز رفتاری سے بولنگ کی، وہ کپتان بابر اعظم کو بولنگ کراتے رہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز 13 فروری کو شروع ہوں گے۔