• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 26 اپوزیشن ارکان کی معطلی، حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی اجلاس ختم، اتفاق نہیں ہو سکا

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی کا اسپیکر کی زیرِ صدارت اجلاس ختم ہو گیا، جس میں کسی بات پر اتفاقی نہیں ہو سکا۔

اپویشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میٹنگز جاری ہیں، ہمارا ابھی کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہوا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جب تک اتفاق نہ ہو سیاسی میٹنگز جاری رہتی ہیں، کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، بات چیت جاری رہے گی۔

ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ آئندہ کچھ روز میں دوبارہ ملاقات ہو گی، ملاقاتوں میں جب کسی نکتے پر اتفاق ہو گا تو سب کو بتائیں گے۔

اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ ابھی چیزیں فائنلائز نہیں ہوئی ہیں، ہماری مزید ایک یا دو ملاقاتیں ہوں گی جس میں چیزیں فائنلائز ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان اپنی پارلیمانی پارٹی سےمشاورت کریں گے، ہم بھی اپنی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو ڈی سیٹ نہیں کرانا چاہتے، ہمارا مقصد ہے کہ اس ایوان کی عزت و تکریم کو بحال کرانا ہے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ بزدار صاحب یہاں بات کرتے تھے تو ہم ان کی بات سنتے تھے، اپوزیشن ارکان کی نا اہلی کے حق میں نہیں۔

قومی خبریں سے مزید