• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمبلڈن: پولینڈ کی ایگا شواٹک نے کامیابی کے مارجن کا 114 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن کی تاریخ میں کامیابی کے مارجن کا 114سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے امریکا کی امینڈا انیسو موا کو شکست دے کر خواتین کا انفرادی ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے اپنی حریف 0-6 اور 0-6 سے شکست دی، ویمبلڈن خواتین سنگلزمیں 1911 کے بعد پہلی بار کسی حریف کو اس اسکور سے شکست ہوئی ہے۔1911میں ایمیچر ایرا میں برطانوی کھلاڑی لیمبرٹ نے ہم وطن ڈورا بوتھ بائی کو 0-6 اور 0-6 سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب نردوں کا فائنل اتوار کو اٹلی کے جینک ا سِنر اور اسپین کے کارلوس الکاریز کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں کھلاڑی پہلی بار ایک دوسرے کیخلاف اس گرینڈ سلم ٹائٹل کیلئےآمنے سامنے ہونگے۔

اسپورٹس سے مزید