اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائے گا

January 31, 2023

مقتول اسامہ ستی کی یادگار تصویر، دوسری تصویر میں مقتول کی گاڑی جس پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کیا گیا—فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، محفوظ کیا گیا فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی کیس کے ٹرائل میں حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

دورانِ سماعت ملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پراسیکیوٹر رانا حسن عباس عدالت میں پیش ہوئے

کیس میں افتخار احمد، محمد مصطفیٰ، سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار نامزد ملزمان ہیں۔

22 سالہ نوجوان اسامہ ستی کو جنوری 2021ء میں سرینگر ہائی وے پر رات ڈیڑھ بجے قتل کیا گیا تھا ۔