• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ واک آف فیم میں جگہ ملنے پر نک جونس کا اہلیہ کیلئے اظہارِ محبت

گزشتہ روز ہالی ووڈ واک آف فیم پر معروف پاپ بینڈ جونس برادرز سے منسوب ایک ستارہ بنا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر تینوں بینڈ اراکین کے ہمراہ ان کے بیگمات اور بچے بھی موجود تھے۔

نک جونس کے ساتھ ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور صاحبزادی مالتی میری بھی تھیں۔

نک جونس نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری پیاری بیگم، مجھے آپ سے شادی کرکے بہت خوشی ہے، یہ میرے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔


نک نے اپنی ننھی بیٹی کیلئے کہا کہ مجھے تمہارا والد ہونے پر بھی بےحد مسرت ہے، مجھے انتظار ہے اس دن کا جب 15 برس بعد میں تمہارے دوستوں کے ساتھ اس جگہ پر دوبارہ آؤں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید