• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان شہرت کے باوجود پڑھنا کیوں چاہتی ہیں؟

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

معروف اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے جو اس وقت اداکاری سے منسوب اسکول میں کلاسز لینے میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انکی سوشل میڈیا پوسٹ کو صارفین اپنے زاویے سے دیکھنے لگے۔

عائزہ خان نے حال ہی میں ایک اداکاری کےلیے منسوب اسکول میں اپنی کلاس فیلوز کے ساتھ تصویر شیئر کی اور سیکھنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے ایک طویل جذباتی کیپشن لکھا، مگر ان کے ادب و شوق کے اظہار کو عوام نے غیر حساسیت اور خود پسندی قرار دیا۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا، ’کسی نے مجھ سے پوچھا کہ جب تم پہلے ہی عائزہ خان ہو تو پڑھنے کا کیا فائدہ؟ میں نے جواب دیا کہ میں پڑھتی ہوں تاکہ اپنی بیٹی، مداحوں اور دنیا کی تمام لڑکیوں کےلیے رول ماڈل بن سکوں۔ میں چاہتی ہوں وہ جانیں کہ عائزہ خان ہونا کامیابی کا پیمانہ نہیں اصل کامیابی وہ ہے جو وہ خود حاصل کر سکتی ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر عوام نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اپنی رائے کے اظہار میں شدید مایوسی اور ناراضی دکھائی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ملک بھارت سے جنگ کی صورتحال سے گزر رہا ہے اور یہ خاتون اداکاری اسکول کی تصویریں ڈال کر خود کو عظیم ثابت کرنے میں مصروف ہیں۔

 ایک اور نے تبصرہ کیا کہ مجھے کبھی وہ بہت پسند تھی، مگر اب یہ جان کر افسوس ہوتا ہے کہ انہیں صرف فالوورز اور لائیکس کی پروا ہے، قوم کی نہیں۔

مزید صارفین نے کہا کہ محبت اور عاجزی سیکھنی ہو تو ماہرہ خان یا سجل علی سے سیکھو، عائزہ صرف دکھاوا ہے، تعلیم اس عمر میں ضروری نہیں، جب قوم کی خدمت کا وقت ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید