• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع رشید نے سحر حیات سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و اداکارہ سحر حیات کے شوہر سمیع رشید نے سوشل میڈیا پر اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کردیا۔ 

سمیع رشید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کیا اور کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، میں اپنی نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتا تھا مگر مجھے اب کچھ باتوں کو واضح کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹک ٹاکر و مواد تخلیق کار کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی میں آج کل بہت مسائل آئے ہوئے، وہ مسائل اتنے بڑے نہیں ہیں مگر انہیں سوشل میڈیا کے دور کی وجہ سے بڑا بنادیا گیا ہے۔


سمیع رشید نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ عزت، محبت اور احترام بہت ضروری ہے مگر رشتوں میں انا آ جاتی ہے تو چیزیں آپ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ شادی کے بعد میں نے بہت مشکل دن گزارے یا میں چین نہیں لے سکا، میں یہ بھی نہیں کہوں گا سحر جھوٹ بول رہی ہے یا کچھ غلط کہہ رہی ہے۔

سمیع رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ سحر حیات میری بیوی ہے اور میرے نکاح میں رہے گی، میری طرف سے کبھی رشتہ توڑنے کی بات نہیں ہوگی۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں طلاق کی جانب نہیں جانا چاہتا، سحر نے کہا وہ ’سنگل مدر‘ ہے، یہ بات آفیشل نہیں ہوئی ابھی، میں یہ نہیں چاہتا۔ سحر حیات نے سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی کہا ہے میری طرف سے ایسا نہیں ہے۔

انہوں مزید کہا کہ ہر نامور یا عام جوڑے میں بھی جھگڑے ہوتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا نہیں جن کا آپس میں جھگڑا نہ ہوا ہو، ہمارا بھی جھوٹا سا جھگڑا ہوا تھا مگر مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہمارے درمیان ہونے والی ان بن اتنی بڑی ہو جائے گی اور سوشل میڈیا پر آ جائے گی، میں نے رشتہ بچانے کی کوشش کی ہے مگر میں ابھی تک ناکام ہوں۔

سمیع رشید کا کہنا ہے کہ میں ایک ماہ سے اپنی بیٹی کو دیکھا تک نہیں ہے، صرف وی لاگ میں دیکھ رہا ہوں۔

یاد رہے کہ سمیع رشید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تاحال سحر حیات کے ساتھ اپلوڈ کی گئیں تصویریں موجود ہیں جبکہ سحر حیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنے شوہر کے ساتھ اپلوڈ کیا گیا مواد ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس جوڑے کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق افواہویں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید