• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میک اپ یا سرجری؟ نادیہ حسین کے لُک پر بحث چھڑ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو حالیہ نشر ہونے والے ڈرامے میں ان کے لُکس کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔

نادیہ حسین اکثر و بیشتر اپنی فیشن اسٹائل کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں، ان دنوں نادیہ حسین ڈرامہ سیریل جڑواں میں دکھائی دے رہی ہیں۔

مذکورہ ڈرامہ سیریل میں اداکارہ کو ان کے لُکس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔

صارفین کے درمیان یہ بحث بھی چھڑ گئی اداکارہ نے حد سے زیادہ سرجری کروالی ہے جس کے سبب ان کے نین نقش بگڑ گئے ہیں جبکہ بعض صارفین کا خیال ہے اداکارہ کا چہرہ بھاری میک اپ اور لائٹنگ کی وجہ سے بدلا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اوہ مائی گاڈ، نادیہ حسین کو کیا ہوگیا ہے؟ فلرز اور بوٹوکس نے اس کا چہرہ خراب کردیا ہے۔ ایک صارف کے مطابق فلرز کے بعد تو وہ صحیح طریقے سے ایکسپریشن بھی نہیں دے پا رہیں جبکہ ایک نے لکھا کہ اپنے چہرے پر اتنا میک اپ کرتی ہیں، میں حیران ہوں کہ بغیر میک اپ کیسی لگتی ہوں گی۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ فلرز کے سبب اپنے جذبات کا اظہار تک صحیح طریقے سے ادا نہیں کر پا رہیں، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی اتنے بوٹوکس کی ضرورت نہیں تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید