زرعی یونیورسٹی، نئی ٹیکنالوجی کے مطابق قانون سازی پر اتفاق

February 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوشنل بائیو سیفٹی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی منعقد ہوا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے تمام ممبران کو بائیو سیفٹی کی اہمیت اور آئی بی سی کی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفک دی۔مزید تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ممبران کو جامعہ کی طرف سے ہر قسم کی مدد اور ضروری تربیت کے حوالے سے سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ممبران نے ہر نئی آنے والی ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور اس کے مطابق قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا۔بائیو سیفٹی آفیسر ڈاکٹر ذوالقرنین خان نے ممبران کو بتایا کہ زرعی یونیورسٹی آگاہی اور تربیتی پروگرام منعقد کروانے میں پیش پیش ہے۔اس میٹنگ میں پرائیویٹ اور سرکاری اداروں سے ڈاکٹر تصور حسین ملک،ڈاکٹر سعید احمد،عبدالغفار گریوال،ڈاکٹر خالد رفیق،ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر جنید علی خان،ڈاکٹر سلمان مبارک،ڈاکٹر حماد ندیم اور ڈاکٹر عمارہ وحید نے شرکت کی۔