جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 5 اشتہاریوں سمیت 35 گرفتار

February 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی02 منشیات فروش، 05 غیرقانونی اسلحہ، 12 قمار باز، 03 تیز رفتار، 01 گیس ریفل، 01 بھیکاری، 01 پتنگ فروش، 05 اشتہاری مجرمان، 02 عدالتی مفروران اور 03 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 35 ملزمان گرفتار۔غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ بناکر شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔آٹھ سالہ بچے کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار۔مخدوم رشید پولیس نے تین مختلف مقامات پر قمار بازی کے اڈوں پرچھاپے مار کر داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم سمیت بارہ جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ نےتیزرفتاری جعلی نمبر پلیٹ اور خطر ناک انداز سے گاڑی چلانے غیر قانونی طریقے سے پیٹرول گیس فروخت کرنے اور بھیک مانگنے کے الزام میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج۔مہنگے داموں فروٹ فروخت اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔