حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں تقریبات کا آغاز

February 04, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)13 رجب المرجب یوم ولادت حضرت امام علیؓ کے سلسلہ میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔امام بارگاہوں امام بارگاہ حسین آباد، امام بارگاہ سید امیر شاہ،امام بارگاہ زینبیہ، امام بارگاہ جوادیہ، شیعہ میانی ، ممتاز آباد،گلگشت،چوک کمہاراں دیگر میں چراغاں،نیاز اورمحافل میلاد کی تقریبات ہوں گی۔