وزیراعظم بیٹی کے نکاح میں کیوں نہ آئے، شاہد آفریدی نے خط شیئر کردیا

February 04, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم کا خط شیئر کر کے ان کی بیٹی کے نکاح میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

شاہد آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی خط کی کاپی کے مطابق وزیراعظم نے 27 جنوری کو شاہد آفریدی کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ مصروفیات کے باعث تقریب میںشرکت نہیںکرسکیں گے۔

وزیراعظم نے خط میں شاہد آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

شہباز شریف نے تقریب میںمدعو کرنے پر شاہد آفریدی کا شکر یہ بھی ادا کیا تھا۔

اس خط کے بعد اب شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیٹی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہمیں دعاؤں میںیاد رکھیے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہوگیا تھا۔