پی ایس ایل کیلئے سب کھلاڑی تیار ہیں، نسیم شاہ

February 05, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لئے سب کھلاڑی تیار ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اچھا کھیلیں اور ٹرافی حاصل کریں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، کوئٹہ میں میچ بہت اچھی بات ہے، ایک اچھا میچ ہونے جارہا ہے، جس میںلوگ اپنےاسٹارز کو دیکھیں گے۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، کوشش ہے میچ میں ان خلاف اچھی بالنگ کروں۔

واضح رہے کہ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔