• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کردی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سابق ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کردی۔

بھارت کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد ناصرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہر طرف، ہر ڈیجیٹل پلیٹ فارم و بروڈکاسٹ میڈیا پر صرف اور صرف پاکستان کی آرمڈ فورسز کی بہادری، صلاحیتوں اور دلیری کا ڈنکا بجتا سنائی دے رہا ہے۔

پاکستانی عوام بھی پاک فوج کے گُن گانے اور ان کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

ایسے میں پاکستانی نژاد برطانیہ کے سابق پروفیشنل باکسر عامر خان نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ایک ملاقات کی ویڈیو شیئر کردی۔ 

ویڈیو میں دونوں معروف شخصیات کو ایک دوسرے کو گرم جوشی سے گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران جنرل عاصم منیر سادہ لباس میں ہیں اور کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

عامر خان نے یہ ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’پاکستان کو بچانے اور قومی پرچم کو سربلند رکھنے والے ایک پاکستانی فوجی افسر جناب عاصم منیر اس وقت پاک فوج کے 11ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں‘۔


سابق باکسر عامر خان کی اس ویڈیو کوسوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید