• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے متعلق اتفاق ہوگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کےلیے مئی کے تیسرے ہفتے کی ونڈو پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی کے دوران کرائے جانے پر غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاجسٹک معاملات کی وجہ سے میچز ایک ہی وینیو پر کرائے جانے سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔

پی ایس ایل 10 باقی میچز کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور عدم دستیابی کے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق فرنچائز غیر ملکی پلیئرز کو کھلانے کےلیے پُرعزم ہیں جبکہ عدم دستیابی پر ریپلسمنٹ کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول تمام معاملات پر اتفاق رائے مکمل ہونے کے بعد بذریعہ اعلان کردیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید