دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

February 05, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پیر آباد پولیس نے دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والے ملزم محمد خان ولد محمد حسین کوخفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم قصبہ کالونی دعا شنواری ہوٹل کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری صدیق اللّٰہ کو گولی مار کے فرار ہوا تھا۔