آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان خاکستر

February 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع لکڑی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر مقامات کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔ آگ لگنے کے باعث اندر موجود لکڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔