لاہور ہائیکورٹ: بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی غیرقانونی قرار

February 06, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی غیر قانونی قرار دے دی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ایک ہی نوعیت کی 3 ہزار 659 درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 10 اکتوبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی وصولی بھی غیر قانونی قرار دے دی۔

عدالت نے صارفین کو سُنے بغیر ٹیرف کی تبدیلی کو بھی کالعدم قرار دے دیا جبکہ گھریلو صارفین کو500 یونٹ تک سبسڈی دینے کی ہدایت دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سولر سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی ہدایت دی۔

عدالت نے مزید کہا کہنیپرا اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔