اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، شبلی فراز

February 07, 2023

فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا ہے، دعوت نامہ آئے گا تو اس حوالے سے سوچیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران آئین اور قانون سے خود کو بالاتر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، ہم پر جو مسلط ہیں وہ نہ آئین پر، نہ قانون پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو تباہی کی جانب لے جانے والوں کےساتھ ہمارا مقابلہ ہے، ہمارے پارٹی قائدین اور ہماری خواتین رہنماؤں کو بھی اٹھایا جارہا ہے۔