عدالت کی کاوشوں سے اب لاپتا افراد واپس آنا شروع ہوگئے ہیں، سندھ ہائیکورٹ

February 07, 2023

فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے تین لاپتا شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر عدالت کا اظہاراطمینان کیا ہے۔

لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت میںسندھ ہائیکورٹ کےجسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ اللہ کا شکر ہے،طویل عرصے سے لاپتا تین شہری گھر واپس آگئے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ عدالت کی کاوشوں سے اب لاپتا افراد واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔

عدالت نے تینوں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں پولیس رپورٹ کے بعد نمٹادیں۔

واضح رہے کہ شہری شبیر اللہ خان، شہزور اور شہیر کافی عرصے سے لاپتا تھے۔