جیل بھرو تحریک: عمران خان نے آئینی ماہرین سے رائے طلب کر لی

February 07, 2023

عمران خان—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِاعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے معاملے پر آئینی ماہرین کی رائےطلب کر لی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئینی ماہرین کی رائے کے ذریعے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

قانونی ماہرین سے گفتگو کے دوران تحریک کے آغاز اور گرفتاریوں کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

قانونی ماہرین آئینی پہلوؤں سےعمران خان کو آگاہ کریں گے۔

تحریکِ انصاف کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عمران خان ماہرین کے پیش کردہ نکات کی روشنی میں لائحہ عمل طے کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔