آئی ایم ایف سے مذاکرات اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں، عائشہ غوث پاشا

February 08, 2023

وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات اب اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالا جائے گا، نئے اقدامات کا عام آدمی پر کم بوجھ ڈالا جائے گا۔

وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اب چیزوں کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

عائشہ غوث پاشا نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف مشن وزیر خزانہ سے ملاقات کرے گا، عالمی مالیاتی ادارے کو بعض چیزیں مزید کلیئر کی جائیں گی۔