• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ میں بجٹ خسارہ 1 ہزار 683 ارب تک پہنچ گیا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں بجٹ خسارہ 1 ہزار 683 ارب روپے ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک بجٹ خسارہ 1 ہزار 683 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں مجموعی آمدن 4 ہزار 698 ارب جبکہ مجموعی اخراجات 6 ہزار 382 ارب روپے رہے ہیں۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ میں ٹیکس آمدن 3 ہزار 731 ارب روپے رہی، وفاق کی آمدن 3 ہزار 428 ارب جبکہ صوبائی آمدن 303 ارب روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر کے دوران نان ٹیکس آمدن 967 ارب روپے رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 6 ماہ میں جاری اخراجات 6061 ارب روپے رہے جن میں سے سود کی ادائیگیوں پر 2 ہزار 573 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں دفاع پر 638 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے بیرونی ذرائع سے 296 ارب روپے قرض لیا گیا جبکہ مقامی ذرائع سے1 ہزار 979 ارب روپے حاصل کیے گئے۔

تجارتی خبریں سے مزید