اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ کسان کی گندم سستی اور شوگر مافیا کی چینی مہنگی ہوگئی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد بھچر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیٹے کا پلانٹڈ چالان کرایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوچھا جائے کہ کیا وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے کے ساتھ پروٹوکول نہیں تھا؟
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ شان میں گستاخی پر آپ نے ہمارے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا، اسپیکر وزیر اعلیٰ کے آگے جھکانا چاہتے ہیں تو ہم نہیں جھکیں گے، جمعرات سے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنا اجلاس کریں گے۔