• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی نے افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر طالبان رہنماؤں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے۔

وارنٹ طالبان امیر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے جاری کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ طالبان رہنماؤں نے خواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم یا تعصب کا ارتکاب کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید