پمز اسپتال سے صحت کارڈ کا ریکارڈ چوری

February 08, 2023

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز سے صحت سہولت کارڈ کا تمام ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ڈیٹا اکاؤنٹس سیکشن سے چوری ہوا۔

وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کارڈ کے تحت کیا کیا ادائیگیاں کی گئیں؟ اب اس کا کوئی ریکارڈ نہیں، دواؤں اور طبی آلات کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی خرد برد کا خدشہ ہے۔

پچھلے سال پمز اسپتال میں 11 ہزار مریضوں کا علاج صحت سہولت کارڈ کے ذریعے کیا گیا۔