پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 743 پوائنٹس کا اضافہ

February 09, 2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مسلسل چوتھا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس آج 743 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 466 پر بند ہوا۔

رواں کاروباری ہفتے کے چار روز میں 100 انڈیکس 1995 پوائنٹس بڑھا ہے۔

حصص بازار میں آج 36 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 849 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 120 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 653 ارب روپے ہوگئی۔