سینیٹ میں چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس کی گونج

February 10, 2023

سینیٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے گذشتہ روز کے ریمارکس کی گونج سنائی دی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس نے صرف ایک وزیراعظم کو ایماندار کہا جو غالباً محمد خان جونیجو ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ انہیں کس نے استحقاق دیا کہ لیاقت علی خان سے عمران خان تک سب کو بد دیانت قرار دیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سوچ سمجھ کر بناتی ہے، ہر روز چابک لے کر پارلیمنٹ کی پشت پر نہ ماریں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس نے کیسے کہا پارلیمنٹ متنازع ہوگئی، عدالت دائرہ کار سے نکل کر سیاسی بیان دے گی تو ہم توہین نہیں کر رہے۔