سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی لندن میں دائیں ٹانگ کی سرجری

February 18, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی لندن میں دائیں ٹانگ کی سرجری ہوگئی۔

سرفراز نواز کو سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ چلنے میں کافی تکلیف تھی، جس وجہ سے آپریشن کروایا، ایک ماہ بعد دوسری ٹانگ کا بھی آپریشن ہوگا۔