پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات، ہیگ میں آج کیس لگے گا

February 27, 2023

فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات کے معاملے پر آج ہیگ میں دونوں ملکوں کے درمیان غیرجانبدار ماہر کی سطح پر کیس لگے گا۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق غیرجانبدار ماہر 28 فروری تک کیس سنے گا۔

ذرائع کے مطابق غیرجانبدار ماہر مائیکل لینو کا تقرر عالمی بینک کی معاونت سے عمل میں آیا تھا۔

پاکستانی وفد سیکریٹری آبی وسائل حسن ناصر جامی کی سربراہی میں ہیگ میں موجود ہے، وفد میں انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ اور اٹارنی جنرل آفس کے حکام بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے بھارتی آبی منصوبوں کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا۔

بھارت نے دریائے جہلم پر 330 میگاواٹ کا کشن گنگا پن بجلی منصوبہ لگایا ہے، بھارت دریائے چناب پر 850 میگاواٹ کا رتلے پن بجلی منصوبہ لگا رہا ہے۔

پاکستان کے اعتراضات ہیں کہ ان منصوبوں سے پاکستان کو پانی کا بہاؤ کم ہو گا۔