کیٹ مڈلٹن نے سائیکلنگ چیلنج میں شہزادہ ولیم کو ہرا دیا

March 02, 2023

برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سائیکلنگ چیلنج میں شہزادہ ولیم کو ہرا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ویلز میں لیزر سینٹر کے دورے کے دوران سائیکلنگ سیشن میں شاہی جوڑے کو 45 سیکنڈ میں زیادہ سے زیادہ سائیکل اسپین کرنے کا چیلنج ملا جو کیٹ مڈلٹن نے آسانی سے جیت لیا۔

چیلنج شروع ہونے سے قبل شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کے جوتوں کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ’آپ نے اونچی ایڑھی والے جوتے پہنے ہوئے ہیں‘۔

شہزادہ ولیم کی بات پر کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ ’مجھے معلوم نہیںکہ میں اس کے لیے تیار ہوں بھی یا نہیں‘۔

کیٹ مڈلٹن کو ہرانے کی کوشش کے دوران شہزادہ ولیم کی سانس بھی پھول گیا۔

اس موقع پر شہزادی کیٹ مڈلٹن کو جیت پر ننھی سی ٹرافی بھی دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے دیگر کھیلوں کی جگہوں کا بھی دورہ کیا۔