ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریبات انگلینڈ میں جاری ہیں اسی سلسلے میں رائل ایسکوٹ ہارس ریس کا بھی انعقاد کیا گیاجس کا افتتاح کسی اور نے نہیں خود ملکہ برطانیہ نے کیا ۔
ملکہ برطانیہ کی نوے ویںسالگرہ کی تقریبات ملک بھر میں جاری ہیں جن میں سے کئی ایونٹس میں ملکہ برطانیہ خود بھی پیش پیش نظرآتی ہیں۔
برطانیہ میں منعقدہ اس ہارس ریس کے پہلے روزخراب موسم کے باوجود ملکہ برطانیہ نے رائل ایسکوٹ ہارس ریس کا افتتاح کیا اور ریس کورس میں موجود رہیں جہاں وہ جوکیز کے ساتھ گھل مل گئیں ۔