ارشد شریف قتل کیس، حامد میر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

May 04, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے پٹیشن کو نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل نے بتایا رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیرالتوا ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے، وکیل نے کہا ان کی درخواست سپریم کورٹ میں زیرالتوا معاملے سے مختلف ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ وکیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کی مصدقہ کاپیاں جمع کرائیں۔