پی آئی اے: مالی بوجھ قرار دیکر تجربے کار ملازمین فارغ، 250 نئی بھرتیوں کی تیاری

March 06, 2023

—فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی انتظامیہ نے مالی بوجھ قرار دے کر حال ہی میں 1924 تجربے کار ملازمین کو فارغ کر دیا تھا جبکہ اب 250 نئی بھرتیوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں پیش کی گئی درخواست میں نئی بھرتی کے لیے تجربے کار اور ہنر مندوں کی کمی کا جواز پیش کیا گیا ہے۔

مجوزہ بھرتیوں کے بعد تنخواہوں کی مد میں ماہانہ سوا 9 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

ادارے کی جانب سے 2018ء میں نئی بھرتی پر سپریم کورٹ کی عائد کردہ پابندی کے تناظر میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

ممکنہ نئی بھرتیوں کی فہرست میں 80 پائلٹس، 110 فضائی میزبان، 15 آئی ٹی پروفیشنلز، 30 فنانس پروفیشنلز، 15 مینجمنٹ پوزیشنز کی اسامیاں شامل ہیں۔

2020ء میں وی ایس اسکیم کے تحت مالی افرادی بوجھ میں کمی کے نام پر 1924 ملازمین فارغ کیے گئے تھے۔