کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں ناپسندیدہ ملازمین کے خلاف زیرالتوا انکوائریوں کو حتمی منطقی انجام تک پہنچانے کے عمل میں تیزی آئی ہے مختلف الزامات کے باعث گزشتہ تین ماہ میں 177ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے برطرفیوں کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ تین ماہ یعنی جون، جولائی اور اگست میں جو 177ملازمین نوکری سے فارغ کیے گئے ان پر جو الزامات تھے ان میں جعلی ڈگریاں جمع کروانے، ناجائز غیر حاضری، ادارے کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانا، کسٹمر سے رشوت لینا، اسمگلنگ اور شراب نوشی شامل تھے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے مذکورہ برطرفیوں کی تصدیق کی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ نہ صرف سزائیں دی جارہی ہیں۔