برطانیہ، مختلف محکموں میں ملازمین کی ہڑتال

March 16, 2023

برطانیہ کے مختلف محکموں میں کام کرنے والوں نے ہڑتال کی اور تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کیے ہیں۔

ہڑتال کرنے والوںمیںاساتذہ، سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز اور لندن ریل ورکرز بھی ہڑتال میں شامل ہیں۔

ملازمین کی ہڑتال کے باعث انگلینڈ بھر کے اسپتالوں میں کام متاثر ہوا جبکہ ٹیوب کا نیٹ ورک مکمل بند ہوگیا۔