پاک بھارت جنگ بندی کے بعد بھی بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس منفی دکھائی دے رہا ہے۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 694 پوائنٹس کمی سے 81 ہزار 735 پر ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کے بعد اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے، آج کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 354 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 652 پر آگیا۔