ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، سعودی وزیر خزانہ

March 16, 2023

فائل فوٹو

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

ریاض میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سوال پر وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ ہمارا مقصد خطے کو مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں خطہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے قابل ہو اور خوشحال ہو۔

سعودی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور آنے والے سیکڑوں سالوں تک پڑوسی رہے گا۔