رشمیکا نئی فلم میں نتھن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

March 22, 2023

رشمیکا مندانا اپنی نئی فلم میں نِتھن کے ہمراہ نظر آئیں گی، انہوں نے ٹوئٹر پر فلم کے متعلق ٹوئٹ کی۔

رشمیکا نے بتایا کہ وہ ڈائریکٹر وینکی کڈومولا اور نتھن کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کے پروڈیوسر نوین یرنینی اور روی شنکر ہوں گے جبکہ موسیقی پرکاش کمار ترتیب دیں گے۔

رشمیکا، نتھن اور وینکی پہلے بھی ایک ساتھ ’بھیشما‘ میں کام کرچکے ہیں۔

رشمیکا کی آخری فلم ’مشن مجنوں‘ تھی جو نیٹ فلکس پر 20 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔