دولہا اور دلہن کے ساحلِ سمندر پر کروائے گئے انوکھے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دولہا اور دلہن سمندر کے قریب جھاڑیوں کے درمیان گلابی رنگ کے غباروں اور لائٹوں سے سجائی گئی کرین پر لٹکے جھولے پر بیٹھے رومانوی فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صرف چند گھنٹوں میں 26 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کچھ صارفین نے اس انوکھے فوٹو شوٹ کی تعریف کی اور نوبیاہتا جوڑے کی خوش گوار زندگی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس طرح کی فضولیات پر پیسے ضائع کرنے کی بجائے کسی اچھے کام پر پیسے لگانے چاہئیں۔