امریکی صدر نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کی پیش کش تہران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیوٹن نے پیشکش رواں ہفتے ٹرمپ کے ساتھ فون کال میں دی تھی جسے قبول نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ہزاروں امریکی میرینز کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ درخواست ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کے اقدامات کر رہا ہے۔