انسداد دہشت گردی عدالت سے عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

March 25, 2023

فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خانکیتین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان تین مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی 4 اپریل تک ضمانت منظور کی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ججاعجاز احمد بٹر نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شامل تفتیش ہونا ہے اور ایک ایک لاکھ کا مچلکہ دینا ہے۔

ججاعجاز احمد بٹر نے کہا کہ کسی بھی تاریخ پر غیر حاضر نہیں ہونا۔

عمران خان نے جج اعجاز احمد بٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا ’جی سر‘۔

3 مقدمات میں ضمانت کیلئے ATC سے رجوع

اس سے قبل عمران خان نے لاہور میں درج 3 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گری عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشت گردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔