کامران اکمل کا قومی سلیکشن کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ نہ ہوسکا، ذرائع

March 26, 2023

سابق کرکٹر کامران اکمل کا قومی سلیکشن کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ نہ ہو سکا، کامران اکمل سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن سے متعلق رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی غیر موجودگی میں قومی سلیکشن کمیٹیوں میں عہدہ خالی ہے۔ کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

کامران اکمل اور دیگر سلیکٹرز کا اعلان فروری کے پہلے ہفتے میں ہوا، پی ایس ایل سے قبل کامران اکمل نے فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے سے منع کر دیا تھا۔

کامران اکمل مفادات کا تصادم ہونے کی وجہ سے ذمہ داریوں سے الگ ہوئے تھے، پی ایس ایل کے اختتام پر کامران اکمل اپنی ذمہ داریوں پر واپس نہ آسکے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انتخاب ہارون رشید کی سربراہی میں ہوگیا، اب جونیئر سلیکشن کمیٹی کا فوری طور پر کوئی بڑا کام باقی نہیں۔