فلم ’RRR‘ کو آسکر ایوارڈ اجے دیوگن کی وجہ سے ملا؟

March 27, 2023

فائل فوٹو

بھارتی فلم ’RRR‘ کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو آسکر ایوارڈ ملنے پر اجے دیوگن نے دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اجے دیوگن نے حال ہی میں کپل شرما کے شو میں اپنی نئی فلم ’بھولا‘ کے پروموشن کے لیے شرکت کی۔

اس شو کے دوران میزبان کپل شرما نے اُنہیں فلم’RRR‘ کے آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔

کپل شرما نے کہا کہ فلم ’RRR‘ کے گانے’ناٹو ناٹو‘ کو آسکر ملا ہے آپ کو بہت بہت مبارک ہو، آپ بھی اس فلم کا حصّہ رہے ہیں۔

اجے دیوگن نے مبارکباد موصول ہونے پر اپنے مزاحیہ ردِعمل میں کہا کہ فلم’RRR‘ کو جو آسکر ایوارڈ ملا ہے وہ میری ہی وجہ سے ملا ہے، سوچو اگر میں اس گانے میں ناچا ہوتا تو کیا ہوتا۔

واضح رہے کہ ’ناٹو ناٹو‘ جسے گلوکار کالا بھیروا اور راہول سپلی گنج نے اپنی آواز میں گایا اور ایم ایم کیروانی نے اس گانے کی موسیقی تخلیق کی، اس گانے کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ اوریجنل سانگ کی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی ہے۔