نیشنل ہائی وے پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

March 27, 2023

فوٹو اسکرین گریپ

کراچی کے علاقے ملیر میں نیشنل ہائی وے پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان دکان میں ڈکیتی کرنے آئے تھے، 2 فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے دکان میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ برابر میں موجود دکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا تھا جو کہ بعد میں ہلاک ہوگیا۔

ڈاکو کے باقی 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔