سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

March 28, 2023

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 5 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 76 ہزار 268 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1957 ڈالر فی اونس ہے۔