پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم منیجر کی تلاش

March 28, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹیم منیجر کی تلاش ہے جس کے لیے اشتہار بھی دے رکھا ہے۔

پی سی بی نے ٹیم منیجر کے ساتھ منیجر اینالیٹکس اور ٹیم آسٹریٹجسٹ کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کے خلاف سیریز کےلیے منصور رانا کو ہی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

ٹیم منیجر اور منیجر آسٹریٹجی کےلیے پی ایس ایل کی ایک فرنچائز کے عہدیدار مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان الحق اور حسن چیمہ کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

لیگ کمشنر، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن، ہیڈ آف ٹکٹنگ کی تلاش کے لیے بھی اشتہار دیا گیا ہے۔

اشتہار میں کوالیفائیڈ خواتین امیدواروں کی درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

پی ایس ایل 8 کے لیے نائلہ بھٹی نے لیگ کمشنر کے فرائض انجام دیے تھے۔

ہیڈ آف ٹکٹنگ اینڈ ہاسپٹیلیٹی کی ذمہ داریاں مہوش عمر نبھا رہی ہیں۔

خیام قیصر منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں دوبارہ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن ہیں۔

خواہشمند امیدوار 6 اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔